تھانے میں پولیس نے چوری شدہ 15 موبائل فون مالکان کے سپرد کئے
تھانے ، 6 دسمبر (ہ س)۔ تھانے پولیس کمشنریٹ کے جبری وصولی کے خاتمے کے لئے قائم یونٹ نے آج ایک کارروائی کے دوران چوری اور گمشدگی کے 15 مہنگے موبائل فون ان کے مالکان کے حوالے کر دیے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائل فون مختلف کمپنیوں کے تھے اور ان کی مجموع
STOLEN MOBILE PHONES RETURNED IN THANE


تھانے ، 6 دسمبر (ہ س)۔ تھانے پولیس کمشنریٹ کے جبری وصولی کے خاتمے کے لئے قائم یونٹ نے آج ایک کارروائی کے دوران چوری اور گمشدگی کے 15 مہنگے موبائل فون ان کے مالکان کے حوالے کر دیے۔ پولیس کے مطابق یہ موبائل فون مختلف کمپنیوں کے تھے اور ان کی مجموعی مالیت 1,97,589 روپے ہے۔

ترجمان شیلیش سالوی کے مطابق یہ فون ’’سی آئی آر‘‘ ایپلی کیشن کے ذریعے تلاش کیے گئے، جو گمشدہ موبائل فون کے سلسلے میں آن لائن رپورٹ کردہ ڈیٹا سے مطابقت پیدا کر کے فون کی نشاندہی کرتی ہے۔ فون ملنے کے بعد پولیس نے متاثرہ شہریوں سے رابطہ کیا اور تصدیق کے بعد انہیں موبائل فون واپس کر دیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس امر سنگھ جادھو اور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ونے گھورپڑے نے تھانے، ڈومبیوالی، بدلاپور، الہاس نگر اور بھیونڈی کے رہائشیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوری یا گمشدگی کی صورت میں ceir.gov.in ویب سائٹ پر اپنی شکایت درج کرائیں تاکہ فون کی بازیابی ممکن ہو سکے۔ پولیس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بازیابی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande