انڈیگو فلائٹ بحران: گجرات میں شدید اثر، آج بھی دو درجن سے زیادہ پروازیں منسوخ
احمد آباد، 6 دسمبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو میں پائلٹ اور عملے کے ارکان کی کمی کی وجہ سے بحران چوتھے دن بھی جاری ہے۔ اس کا اثر سب سے زیادہ گجرات کے ہوائی اڈوں پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج بھی آدھی رات سے صبح نو بجے کے درمیان 26پروا
IndiGo flight crisis: Heavy impact in Gujarat, over 2 dozen flights cancelled even today


احمد آباد، 6 دسمبر (ہ س)۔ ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو میں پائلٹ اور عملے کے ارکان کی کمی کی وجہ سے بحران چوتھے دن بھی جاری ہے۔ اس کا اثر سب سے زیادہ گجرات کے ہوائی اڈوں پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ آج بھی آدھی رات سے صبح نو بجے کے درمیان 26پروازیں منسوخ کر نی پڑیں۔

جمعرات کو احمد آباد، وڈودرا، سورت اور راجکوٹ سے 155 پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرس نے سوشل میڈیا پر مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کا ٹکٹ 15 دسمبر تک بک ہے ،انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وڈودرا ایئرپورٹ: 6 پروازیں منسوخ، 2 پروازیں 4 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار

وڈودرا ہوائی اڈے پر بھی آج انڈیگو کی چھ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

روٹ فلائٹ نمبر

حیدرآباد- – وڈودرا 6 ای-2178

وڈودرا-گوا 6ای-105

گوا – وڈودرا 6ای -104

وڈودرا-حیدرآباد 6ای -2179

ممبئی – وڈودرا 6 ای-2168

وڈودرا-ممبئی 6ادی-5138

اس کے علاوہ، وڈودرا کے لیے دو پروازیں 4 گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہیں:

وڈودرا-ممبئی 6ای -6068

ممبئی – وڈودرا 6ای-5126

احمد آباد پر بھی بڑا اثر: 19 پروازیں منسوخ

احمد آباد ہوائی اڈے پر رات 12 سے صبح 6 بجے کے درمیان کل 19 پروازیں، جن میں 7 آمد اور 12 روانگی شامل ہیں، منسوخ کر دی گئی ہیں۔

راجکوٹ: حالات معمول پرآنے لگے، صرف ایک پرواز منسوخ

راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ دہلی کے لیے صبح کی فلائٹ وقت پر روانہ ہوئی۔ دن کے لیے طے شدہ آٹھ پروازوں میں سے، ممبئی کے لیے صرف ایک پرواز منسوخ کی گئی۔ تمام پروازیں اب بھی اوسطاً 30 منٹ کی تاخیر کا سامنا کر رہی ہیں۔

گجرات سے آنے والے مسافروں کی مشکلات میں اضافہ

گجرات کے چاروں بڑے ہوائی اڈے — احمد آباد، وڈودرا، سورت اور راجکوٹ — مسلسل متاثر ہیں۔

مسافروں کی بڑھتی ہوئی بھیڑ کی وجہ سے ہوائی اڈے پر افراتفری اور ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande