
علی گڑھ، 6 دسمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ غیر ملکی زبانوں کے ہسپانوی زبان کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میوریش کمار نے 2 تا 4 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں منعقدہ 18ویں پلینری میٹنگ آف گلوبل فورم آن ٹرانسپیرنسی اینڈ ایکسچینج آف انفارمیشن فار ٹیکس پرپزیز میں کانفرنس انٹرپریٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ہندوستان کی میزبانی میں اور او ای سی ڈی گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں 170 سے زائد ممالک کے وزراء، ٹیکس افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
پلینری اجلاس کا افتتاح مرکزی وزیر مالیات و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رمن نے کیا، جنہوں نے منصفانہ اور ذمہ دارانہ اقتصادی نظم و نسق کے لیے ٹیکس شفافیت کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر انڈورا، مونٹی نیگرو، ہنگری، کویت، کیمین آئی لینڈز، سلوواک جمہوریہ، پناما اور زمبابوے سمیت متعدد ممالک کے وزرائے مالیات بھی موجود تھے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ