اے ایم یو کے 10 طلبہ کا متعددکمپنیوں میں سلیکشن
علی گڑھ, 6 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دس طلبہ کو ایکسینچر نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)؛ ٹی پی او،ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی؛ شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ شماریات و آپریشنس ریسرچ کے اشتراک سے منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے
اے ایم یو کے 10 طلبہ کا متعددکمپنیوں میں سلیکشن


علی گڑھ, 6 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دس طلبہ کو ایکسینچر نے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفس (جنرل)؛ ٹی پی او،ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی؛ شعبہ کمپیوٹر سائنس اور شعبہ شماریات و آپریشنس ریسرچ کے اشتراک سے منعقدہ پلیسمنٹ مہم کے توسط سے منتخب کیا ہے۔ ایکسینچر، کنسلٹنگ، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ٹکنالوجی سروسز اور آؤٹ سورسنگ کے میدان کی سرفہرست کمپنیوں میں شامل ہے۔ کمپنی نے اے ایم یو کے دس طلبہ کو ایسوسی ایٹ سافٹ ویئر انجینئر اور ایڈوانسڈ ایسوسی ایٹ سافٹ ویئر انجینئر کے عہدے کے لیے منتخب کیا۔ ٹریننگ و پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) مسٹر سعد حمید نے بتایا کہ منتخب طلبہ میں مشرف عبداللہ، حذیفہ صغیر خان، محمد عمار، آیوشی گپتا، ورتیکا راوت، محمد جمال مسنون (سبھی بی ٹیک)، ہاجرہ محمد شاہد (ایم ایس سی ڈیٹا سائنس)، محمد رمیز خان، مانسی سکسینہ اور شبھم کمار سنگھ (سبھی ایم سی اے) شامل ہیں۔ انھوں نے سبھی طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande