مفت یاترا اسکیم کے تحت 602 یاتری چنئی سے رامیشورم-کاشی یاترا کے لیے روانہ
چنئی، 6 دسمبر (ہ س)۔ رامیشورم-کاشی روحانی یاترا اسکیم کے تحت، جو تمل ناڈو حکومت کے ہندو مذہبی اور خیراتی محکمے کی طرف سے گزشتہ تین سالوں سے چل رہی ہے، اس سال 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو اس یاترا پر مفت بھیجا جا رہا ہے۔ چنئی ایگمور ریلو
مفت یاترا اسکیم کے تحت 602 یاتری چنئی سے رامیشورم-کاشی یاترا کے لیے روانہ


چنئی، 6 دسمبر (ہ س)۔

رامیشورم-کاشی روحانی یاترا اسکیم کے تحت، جو تمل ناڈو حکومت کے ہندو مذہبی اور خیراتی محکمے کی طرف سے گزشتہ تین سالوں سے چل رہی ہے، اس سال 60 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں کو اس یاترا پر مفت بھیجا جا رہا ہے۔

چنئی ایگمور ریلوے اسٹیشن سے 602 منتخب یاتری آج ایک خصوصی ٹرین کے ذریعے روانہ ہوئے۔ ریاست کے ہندو مذہبی اور خیراتی وزیر پی کے شیکھر بابو نے یاترا کا افتتاح کیا اور یاتریوں میں سفری سامان کے تھیلے تقسیم کئے۔

وزیر نے بتایا کہ اس اسکیم کی لاگت تقریباً 27,500 روپئے فی یاتریہے، جو پوری طرح ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے۔ آج تک، حکومت نے اس اسکیم کے لیے 9.94 کروڑ کی سبسڈی جاری کی ہے، اور گزشتہ تین سالوں میں 11,353 بزرگ شہریوں نے اس سے فائدہ اٹھایا ہے۔

یاترا پروگرام کے مطابق، یاتری سب سے پہلے رامیشورم میں رامناتھ سوامی مندر جائیں گے اور 22 مقدس یاترا کنوو¿ں میںاسنان کریں گے۔ اس کے بعد انہیں کاشی لے جایا جائے گا، جہاں وہ کاشی وشوناتھ مندر جائیں گے۔ چھ دن کی یاترا مکمل کرنے کے بعد، یاتری 11 دسمبر کو رامیشورم واپس آئیں گے اور آخری درشن کرنے کے بعد اپنے اپنے اضلاع کے لیے روانہ ہوں گے۔

عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے گروپ میں دو ڈاکٹر اور دو نرسیں تعینات کی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande