نائب صدر رادھا کرشنن ہفتہ کو گجرات کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س) ۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 6 دسمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ نائب صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یہ اطلاع جمعہ کو جاری ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی۔ ریلیز کے مطابق نائب صدر جمہو
نائب صدر رادھا کرشنن ہفتہ کو گجرات کا دورہ کریں گے


نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س) ۔

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن 6 دسمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے۔یہ دورہ نائب صدر جمہوریہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ یہ اطلاع جمعہ کو جاری ایک سرکاری ریلیز میں دی گئی۔

ریلیز کے مطابق نائب صدر جمہوریہ ایکتا نگر کے اسٹیچو آف یونٹی میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ملک کے اتحاد، سالمیت اور قوم کی تعمیر میں سردار پٹیل کے تعاون کو خصوصی طور پر یاد کیا جائے گا۔

تقریب میں عوامی نمائندوں، مختلف تنظیموں کے اراکین، طلباء اور قومی اتحاد سے متعلق مہم میں شامل شرکاء کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande