انڈیگو بحران فی الحال جاری رہے گا، ساڑھے 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کے سامنے شدید پریشانی
نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ گزشتہ 3 دنوں سے جاری انڈیگو ایئر لائن کے ”آپریشن“ کا بحران فی الحال جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر لائن نے مانا ہے کہ وہ ”کرو“ (عملے) کے مسئلے کا اندازہ نہیں لگا سکے اور
انڈیگو بحران فی الحال جاری رہے گا، ساڑھے 500 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کے سامنے شدید پریشانی


نئی دہلی، 5 دسمبر (ہ س)۔ گزشتہ 3 دنوں سے جاری انڈیگو ایئر لائن کے ”آپریشن“ کا بحران فی الحال جاری رہنے کے آثار ہیں۔ اس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئر لائن نے مانا ہے کہ وہ ”کرو“ (عملے) کے مسئلے کا اندازہ نہیں لگا سکے اور منصوبہ بنانے کی سطح پر ان سے غلطی ہوئی۔

ملک کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو گزشتہ 3 دنوں سے ”کرو“ کی کمی کے سبب مسائل کا سامنا کر رہی ہے۔ اس سے انڈیگو کے ”آپریشن“ بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالات کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک دن پہلے جمعرات کو دہلی-ممبئی سمیت 10 سے زیادہ ایئر پورٹ پر 550 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں۔ دہلی اور ممبئی کے علاوہ بنگلورو، حیدرآباد، کولکاتا، چنئی، گوا، جے پور اور اندور ایئر پورٹ سے انڈیگو کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ اس سے متاثرہ مسافروں نے کئی جگہوں پر ہنگامہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande