
سرینگر، 5 دسمبر (ہ س)۔ ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے حال ہی میں ڈاکٹروں کے دہشت گردی کے ماڈیول کی جاری تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو دو مقامات پر تازہ چھاپے مارے۔ ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے طفیل احمد بٹ ولد نیاز احمد بٹ ساکن دیاروانی بٹ مالو، سری نگر کے گھر کی تلاشی لی۔ طفیل، جو پیشہ سے اے سی ٹیکنیشن ہے، کو حال ہی میں ایجنسی نے اس کیس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
اس کے ساتھ ہی، گاندربل میں ایک اور چھاپہ مارا گیا، اسی تفتیش کے ایک حصے کے طور پر، جس کا مقصد ماڈیول سے جڑے مزید روابط اور شواہد کا پردہ فاش کرنا تھا۔اس دوران ان گھروں سے کچھ موبائل فون اور کچھ اہم دستاویزات ایجنسی نے تحقیقات کو لے کر قبضے میں لۓ ہیں۔فی الحال جانچ جاری ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir