



چمپاوت، 5 دسمبر (ہ س)۔ پاٹی بلاک علاقے سے بارات لوٹتے وقت ایک بولیرو کار کے گہری کھائی میں گرنے سے حادثہ ہو گیا۔ گاڑی گھاٹ کے پاس باگ دھار میں بے قابو ہو کر تقریباً 200 میٹر نیچے جا گری، جس میں 5 باراتیوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ 5 دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مہلوکین میں ایک ہی خاندان کے 2 افراد بھی شامل ہیں۔
پولیس، ایس ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں نے ریسکیو مہم چلا کر بڑی مشقت کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے باہر نکالا۔ تمام زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال لوہا گھاٹ پہنچایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لایا جا رہا ہے۔ حادثے کی وجوہات کا فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔
مہلوکین میں پرکاش چندر انیال (40 سال) رہائشی دب ڈبا بلاس پور، کیول چندر انیال (35 سال) رہائشی دب ڈبا بلاس پور، سریش نوٹیال (32 سال) رہائشی پنت نگر، پریانشو چوبے (6 سال) ولد سریش چوبے، رہائشی سیالدہ، بھکیاسین، الموڑا اور بھاونا چوبے (28 سال) زوجہ سریش چوبے، رہائشی سیالدہ، بھکیاسین، الموڑا شامل ہیں۔
حادثے میں دیوی دت پانڈے (38) ولد رام دت پانڈے، سیرا گھاٹ (الموڑا) ڈرائیور، دھیرج انیال (12) ولد پرکاش چندر ونیال، رودر پور، راجیش جوشی (14) ولد امیش جوشی، بن کوٹ گنگولی ہاٹ، چیتن چوبے (5) ولد سریش چوبے، دہلی اور بھاسکر پانڈا، ولد رمیش پانڈا، سیرا گھاٹ گنگولی ہاٹ زخمی ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر آپریشن سینٹر کے مطابق، 4 دسمبر کو شیرا گھاٹ (گنگولی ہاٹ) سے بارات پاٹی بلاک کے بالاتڑی آئی تھی۔ شادی کی تقریب کے بعد بارات دیر رات واپس لوٹ رہی تھی، اسی دوران حادثہ ہو گیا۔ بولیر (یو کے 04 ٹی وی 2074)و باگ دھار علاقے میں کھائی میں جا گری۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن