شمالی ریلوے نے راجدھانی ایکسپریس کی اضافی کوچ شامل کرنے کا اعلان کیا
شمالی ریلوے نے راجدھانی ایکسپریس کی اضافی کوچ شامل کرنے کا اعلان کیا جموں، 5 دسمبر (ہ س)۔ انڈیگو کی پروازوں میں مسلسل خلل کے پس منظر میں شمالی ریلوے نے جمعہ کو اہم اعلان کرتے ہوئے جموں۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس میں ایک اضافی تھرڈ اے سی کوچ شامل ک
Railway


شمالی ریلوے نے راجدھانی ایکسپریس کی اضافی کوچ شامل کرنے کا اعلان کیا

جموں، 5 دسمبر (ہ س)۔ انڈیگو کی پروازوں میں مسلسل خلل کے پس منظر میں شمالی ریلوے نے جمعہ کو اہم اعلان کرتے ہوئے جموں۔نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس میں ایک اضافی تھرڈ اے سی کوچ شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کوچ آج رات سے سات روز تک دستیاب رہے گا۔

سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر اُچت سنگھل کے مطابق اضافی کوچ کی شمولیت کا مقصد فضائی پروازوں کی منسوخی کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو متبادل سہولت اور بہتر سفری انتظامات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے 72 نشستوں پر مشتمل تھرڈ اے سی کوچ اگلے سات دنوں کے لیے راجدھانی ایکسپریس میں بڑھایا جا رہا ہے تاکہ متاثرہ مسافر آرام سے سفر کر سکیں۔

سنگھل نے مزید بتایا کہ مسافر اس اضافی کوچ میں نشستیں بُک کراکے سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ادھر اطلاعات کے مطابق جموں ایئرپورٹ پر انڈیگو کی 11 پروازیں آپریشنل مشکلات کے باعث منسوخ کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ پروازوں کی منسوخی کے بعد ایئرپورٹ پر مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور مبینہ طور پر ایئرلائن کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے پر احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande