این ایس ایس نے صحت بیداری پروگرام منعقد کیا
علی گڑھ, 5 دسمبر (ہ س)۔ نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) نے ایڈوانسڈ یونانی اسپیشیلٹی کلینک کے اشتراک سے این ایس ایس سینٹر میں فٹنس اور صفائی پر مبنی صحت آگہی پروگرام منعقد کیاجس میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔ پروگرام کی نگرانی
این ایس ایس پروگرام


علی گڑھ, 5 دسمبر (ہ س)۔

نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) نے ایڈوانسڈ یونانی اسپیشیلٹی کلینک کے اشتراک سے این ایس ایس سینٹر میں فٹنس اور صفائی پر مبنی صحت آگہی پروگرام منعقد کیاجس میں طلبہ، اساتذہ اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

پروگرام کی نگرانی ڈاکٹر محمد محسن خان، این ایس ایس کوآرڈینیٹر نے کی، جبکہ ڈاکٹر شارق عقیل، سی ایم او، ایم اے ایس نے شریک سرپرست کے طور پر خدمات انجام دیں۔ مقررین نے جسمانی فٹنس کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور صفائی و صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔

اے ایم یو اے بی کے اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر ثمینہ خان نے خطاب کرتے ہوئے جسمانی صفائی اور روزمرہ فٹنس روٹین کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یونانی ماہرین ڈاکٹر سمیہ سعدیہ اور ڈاکٹر نعیم خان نے صحت کی دیکھ بھال، فٹنس عادات اور صفائی کے شعور کو روزمرہ کے معمول کا حصہ بنانے کی تاکید کی۔ اے یو ایم سی اور اے سی این اسپتال کے شعبہ ڈرماٹولوجی اور کاسمیٹولوجی کے سربراہ ڈاکٹر ضرار حسین رضوی نے جدید طبی طریقوں اور یونانی طب کے ذریعے جامع صحت کے فروغ پر گفتگو کی۔

پروگرام کی نظامت این ایس ایس پروگرام آفیسر ڈاکٹر فوزیہ فریدی نے کی۔ یوسف خان نے مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں ایک انٹرایکٹیو سیشن ہوا جس میں شرکاء کو صحت اور صفائی سے متعلق سوالات کرنے کا موقع ملا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande