

مدھیہ پردیش نے ملک میں پہلی شفاف آن لائن بھرتی عمل شروع کرکے تاریخ رقم کی
۔ مدھیہ پردیش نے ملک کو نئی سمت دی، سرکاری بھرتی اب پوری طرح آن لائن اور شفاف ہوئی
بھوپال، 05 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش نے ملک میں پہلی شفاف آن لائن بھرتی کا عمل شروع کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ ریاست میں گڈ گورننس اور شفافیت کی ایک ایسی مثال سامنے آئی ہے، جس نے نہ صرف ریاست کو ایک نئی سمت دی ہے بلکہ کہنا چاہیے کہ پورے ملک کی توجہ اپنی جانب مبذول کی ہے۔
مدھیہ پردیش میں پہلی بار ریاست میں سرکاری تقرری پوری طرح آن لائن شفاف طریقے سے کی گئی ہے اور اس تاریخی پہل کا مرکز بنا ہے مدھیہ پردیش اسمبلی کا ہال۔ یہاں سے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے نو منتخب آنگن واڑی کارکنوں اور سہائیکاوں (معاونین) کو تقرری نامے تقسیم کر کے ایک نئی روایت کی شروعات کی۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انتظامیہ کی سب سے نچلی سطح دیہی سطح پر کام کرنے والی بہنوں کو سب سے اونچے جمہوری اسٹیج اسمبلی سے تقرری نامے دینا ایک منفرد اور ترغیبی لمحہ ہے۔ انہوں نے اسے تاریخ رقم کرنے والا موقع قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ نے تمام منتخب کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ غذائی قلت کے خلاف متحد ہو کر کام کریں اور یشودا میا کی طرح ہر بچے کو تعلیم، سنسکار اور حفاظت دیں۔ نو منتخب کارکنوں اور سہائیکاوں نے اسمبلی کی کارروائی کو بھی براہ راست طور پر دیکھا جو ان کے لیے ایک نیا تجربہ رہا۔
اس موقع پر اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر نے تعینات ہوئے تمام شرکا کو مبارکباد دی اور آن لائن شفاف عمل کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی گڈ گورننس کے تئیں عزم کا ثبوت ہے۔ پروگرام میں وزیر نرملا بھوریا، سابق وزیر ارچنا چٹنیس، ایڈیشنل چیف سکریٹری نیرج منڈلوئی اور پرنسپل سکریٹری جی وی رشمی بھی موجود رہے۔ سابق وزیر ارچنا چٹنیس نے تمام نو منتخب کارکنوں اور سہائیکاوں کو فرض شناس رہنے کا حلف دلایا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن