
کمبھ میلہ اہم، مگر ماحول بھی ضروری : وزیر گریش مہاجن کا ردعملناسک، 5 دسمبر (ہ س)۔ ناسک کمبھ میلے کی تیاری کے دوران ’سادھو گرام‘ تعمیراتی منصوبے کے لیے تپوون میں 800 درخت کاٹنے کے حکومتی فیصلے نے مہایوتی اتحاد میں بھونچال پیدا کر دیا ہے، کیونکہ شیو سینا (شندے دھڑا) نے اپنی ہی حکومت کے اس اقدام کے خلاف کھل کر بغاوت کر دی ہے۔ پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 06 دسمبر کی شام تپوون کی سمت احتجاجی مارچ نکالے گی، جس کا واحد مطالبہ درختوں کا تحفظ ہے۔اس معاملے پر پہلے ہی ماحولیات کے ماہرین اور ناسک کے شہری خاصے متحرک ہیں، جو تقریباً 1800 درختوں کو کٹنے سے روکنے کے لیے مسلسل آواز اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ ہفتے معروف اداکار اور ماہر ماحولیات سیاجی شندے نے تپوون کا معائنہ کیا اور پرانے درختوں کی کٹائی اور ان کی جگہ نئی شجرکاری کے سرکاری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے حکومت کو سخت آڑے ہاتھوں لیا۔اس تنازعے کے بعد وزیر گریش مہاجن کا بیان سامنے آیا، جنہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تشویش اپنی جگہ درست ہے، تاہم کمبھ میلہ 12 سال بعد آتا ہے اور انتظامیہ ماحولیاتی تحفظ اور مذہبی انتظامات—دونوں کے توازن کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے