کردم پوری میں حقوقِ ہمسایہ بیداری پروگرام کا انعقاد
نئی دہلی، 05دسمبر(ہ س)۔ کردم پوری میں بعد نمازِ عشاءحقوقِ ہمسایہ کے عنوان سے ایک عوامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے رکنِ شوریٰ اور مہم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خان یاسر اور حلقہ کے سیکریٹری زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطا
کردم پوری میں حقوقِ ہمسایہ بیداری پروگرام کا انعقاد


نئی دہلی، 05دسمبر(ہ س)۔ کردم پوری میں بعد نمازِ عشاءحقوقِ ہمسایہ کے عنوان سے ایک عوامی پروگرام منعقد ہوا، جس میں جماعت اسلامی ہند حلقہ دہلی کے رکنِ شوریٰ اور مہم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر خان یاسر اور حلقہ کے سیکریٹری زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر خان یاسر نے مثالی پڑوس کو ایک مثالی اسلامی معاشرے کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے تین بنیادی نکات پیش کیے: 1) ہم اپنا جائزہ لیں اور عہد کرلیں کہ ہماری ذات ومسے ہمارے پڑوسیوں کو کوئی ضرر اور تکلیف نہ پہنچے۔ 2) ہم ہر ممکن کوشش کریں کہ ہماری ذات ہمارے پڑوسیوں کے لیے نفع بخش ہو۔ 3) رسولِ کریم ? کی اقتدا میں ہم احسان کی روش اپنائیں، پڑوسی سے کوئی ضرر بھی پہنچے تو صبر کریں اور اپنی طرف سے انھیں دائرہ ہی پہنچانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ان تین نکات پر عمل سے مسلم معاشرہ خیر و برکت کا گہوارہ اور پورے ملک کے لیے ایک شاندار مثال بن جائے گا۔

بعد ازاں زاہد حسین نے اپنے خطاب میں بتایا کہ اسلام میں پڑوسیوں سے حسن سلوک پر زور دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یورپ میں کمزور سماجی رشتوں اور پڑوسیوں سے دوری کے باعث لوگ، خصوصاً نوجوان نسل، شدید تنہائی، عدم تحفظ اور ذہنی بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ اس راستے پر ملک عزیز چلنے کو ہے لہذا ابھی سے ہوشیار ہو جانے کی ضرورت ہے۔ اسلامی معاشرے کی اصل طاقت مضبوط تعلقات، باہمی اعتماد اور پڑوسیوں کے درمیان حسنِ تعامل ہے، جسے زندہ رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔پروگرام ماسٹر عزیز صاحب کی تذکیر بالقرآن سے شروع ہوا اور انھی کی دعا کے ساتھ مکمل ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande