
جین مُنی نیلیش چندر کی کبوتر بچاؤ مہم کا اعلان ممبئی، 5 دسمبر (ہ س)۔ کبوتر خانوں کے بند ہونے کے بعد جین مُنی نیلیش چندر نے آج ’کبوتر بچاؤ‘ مہم کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ دوبارہ دادر میں بھوک ہڑتال کریں گے تاکہ حکومت کو اس مسئلے کی سنگینی کا احساس ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہماری برادری تمام جانداروں کے تئیں ہمدردی پر یقین رکھتی ہے، اس لیے کبوتروں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھانا ہمارا فرض ہے۔‘‘نیلیش چندر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کچھ وزراء انتخابی مصروفیات کے باعث اس موضوع سے توجہ ہٹا رہے ہیں، ’’مگر ہم اس معاملے کو دبنے نہیں دیں گے۔‘‘ انہوں نے اپنی برادری کو متحد کر کے مہم کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانے کا اعلان کیا۔مراٹھی زبان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں رہنے والا ہر شخص مراٹھی جاننے کی کوشش کرے کیونکہ یہی ریاست کی شناخت ہے۔ انہوں نے گھروں میں چھترپتی شیواجی مہاراج اور مہارانا پرتاپ کی تصاویر لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’مراٹھی اور غیر مراٹھی کے درمیان دیواریں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں، ہم مراٹھی بول رہے ہیں اور بولتے رہیں گے۔‘‘انہوں نے مارواڑی برادری کے خلاف بیان بازی کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل مسائل بنگلہ دیشی دراندازی، مذہبی تبدیلی اور لو جہاد ہیں۔ ’’ہم مارواڑی ہندو ہیں، ہمارے آبا و اجداد نے مہارانا پرتاپ کی مدد کی تھی، آج ہم مہاراشٹر کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘ امن و امان کے حوالے سے انہوں نے مالیگاؤں میں تین سالہ بچی پر حملہ اور امراوتی میں مبینہ گائے کے ذبیحے جیسے واقعات کو تشویش ناک قرار دیا۔کبوتروں کے حوالے سے بڑھتی ہوئی منفی مہم پر انہوں نے کہا، ’’کبوتر گو بیک — یہ مہم دراصل ہمارے ووٹ بینک کو نشانہ بنا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کبوتر خانوں اور گؤ شالاؤں کو دوبارہ فعال کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ جنالیوں اور شیولیا کو فوری طور پر کھولا جائے۔ہندوستھان سماچار--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے