محکمہ اعلی تعلیم نے تمام کالجز کو تعلیمی کلینڈر پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔
جموں, 5 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر اعلی محکمہ تعلیم نے تمام یونیورسٹیوں اور خود مختار کالجوں کو تازہ ہدایات جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ یکساں تعلیمی کیلنڈر پر مکمل عمل درآمد کریں اور تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کے امتحانات منعقد نہ
محکمہ اعلی تعلیم نے تمام کالجز کو تعلیمی کلینڈر پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔


جموں, 5 دسمبر (ہ س)۔

جموں و کشمیر اعلی محکمہ تعلیم نے تمام یونیورسٹیوں اور خود مختار کالجوں کو تازہ ہدایات جاری کرتے ہوئے سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ یکساں تعلیمی کیلنڈر پر مکمل عمل درآمد کریں اور تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کے امتحانات منعقد نہ کریں۔

ڈائریکٹر کالجز، ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کشمیر یونیورسٹی، جموں یونیورسٹی، کلسٹر یونیورسٹی سرینگر و جموں سمیت تمام خود مختار کالجوں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ مئی 2022 میں نوٹیفائی کیے گئے یکساں تعلیمی کیلنڈر کی ہدایات پر پابندی کے ساتھ عمل کریں۔

محکمہ نے واضح کیا کہ تعطیلات کا مقصد طلبہ اور عملے کو شدید سردی، دھند، یا گرمی کی شدت سے راحت فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اس دوران انٹرن شپ، صنعتی دوروں اور دیگر علمی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران سمسٹر، سپلیمنٹری یا خصوصی امتحانات لینا تعطیلات کے بنیادی مقصد کے خلاف ہے اور اس سے طلبہ و اساتذہ کی ذہنی و جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ پچھلی ہدایات کے تسلسل میں تمام اداروں کو سختی سے منع کیا جاتا ہے کہ وہ نوٹیفائیڈ تعطیلات کے دوران کسی بھی قسم کا امتحان شیڈول نہ کریں۔ امتحانات سے متعلق تمام سرگرمیاں صرف نافذ العمل یکساں تعلیمی کیلنڈر کے مطابق ہی انجام دی جائیں۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تمام اداروں سے مکمل تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ہدایات پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande