ہائی اسکول کے پرنسپل کے تین مقامات پر ای او ڈبلیو کا چھاپہ، سرچنگ میں 4.36 کروڑ روپے کی املاک ملی
سیدھی، 05 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں جمعہ کی صبح اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے کسمی ترقیاتی بلاک کے سرکاری ہائی اسکول کھوکھرا کے پرنسپل ابھیمنیو سنگھ کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کی ہے۔ تقریباً 50 رکنی ای او ڈبلیو کی مختلف ٹ
ہائی اسکول کے پرنسپل کے تین مقامات پر ای او ڈبلیو کا چھاپہ، سرچنگ میں 4.36 کروڑ روپے کی املاک ملی


سیدھی، 05 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع میں جمعہ کی صبح اکنامک آفنس ونگ (ای او ڈبلیو) نے کسمی ترقیاتی بلاک کے سرکاری ہائی اسکول کھوکھرا کے پرنسپل ابھیمنیو سنگھ کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کارروائی کی ہے۔ تقریباً 50 رکنی ای او ڈبلیو کی مختلف ٹیموں نے ایک ساتھ 3 ٹھکانوں - امہا واقع اونچی حویلی، آبائی گھر گرام مڑواس اور کسمی علاقے میں واقع املاک کی جانچ کے لیے چھاپہ مار کر سرچنگ شروع کی۔ اس دوران جانچ ٹیم کو 4.36 کروڑ روپے کی بے حساب املاک ملی ہے۔

پرنسپل ابھیمنیو سنگھ کے خلاف اپنی سرکاری مدت کار میں آمدنی سے کئی گنا زیادہ املاک حاصل کرنے کی شکایت ملنے کے بعد ای او ڈبلیو کی ٹیموں نے جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے ان کے 3 ٹھکانوں پر کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی ٹیم نے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا، پرنسپل ابھیمنیو سنگھ نے دروازہ کھولا۔ اس کے بعد تقریباً 13 رکنی ٹیم اندر داخل ہوئی۔ اسی دوران دیگر ٹھکانوں پر بھی الگ الگ ٹیمیں پہنچیں، جہاں پولیس فورس کی مدد سے حفاظتی انتظام مضبوط کیا گیا تھا۔ ای او ڈبلیو ٹیم کے کارگزار انسپکٹر ہریش ترپاٹھی نے بتایا کہ یہ کارروائی 2 مہینے پہلے ریوا ای او ڈبلیو دفتر میں درج ہوئی ایک شکایت کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ ابتدائی جانچ میں الزام صحیح پائے جانے کے بعد یہ بڑی چھاپے مار مہم شروع کی گئی۔ ٹیم پرنسپل سے جڑے گاڑیوں کے دستاویزات، بینک ریکارڈ، زمین اور مکان سے متعلق کاغذات سمیت کئی اہم دستاویزات کو قبضے میں لے رہی ہے۔

انسپکٹر ترپاٹھی نے بتایا کہ ہم صبح سے چھاپے مار کارروائی کر رہے ہیں۔ ابھی تک کئی اہم دستاویزات برآمد کیے جا چکے ہیں اور جانچ کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کارروائی پوری ہونے تک ٹیمیں مختلف ٹھکانوں پر تعینات رہیں گی۔ اس پوری کارروائی میں سیدھی پولیس لائن میں تعینات پولیس اہلکار بھی تعاون کر رہے ہیں۔ ای او ڈبلیو ٹیم نے مقامی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ضروری مدد مانگی تھی، جس کے بعد پولیس فورس موقع پر پہنچ کر حفاظت اور انتظام کی ذمہ داری سنبھال رہی ہے۔

اکنامک آفنس ونگ کی ابتدائی جانچ کے مطابق، سال 1998 سے فروری 2025 تک ان کی جائز آمدنی کے مطابق کل املاک 57.28 لاکھ روپے ہونی تھی، جبکہ جانچ ٹیم کو 4.36 کروڑ روپے کی بے حساب املاک ملی ہے۔ اس بڑے فرق کے بعد انسداد بدعنوانی قانون کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ ٹیچر کے گھر میں ای او ڈبلیو کی کارروائی جاری ہے۔ کئی دستاویزات، بینک ڈیٹیلز اور پراپرٹی ریکارڈ ضبط کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande