طالبہ سے زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا
مالدہ، 5 دسمبر (ہ س) ۔ مالدہ کی ضلعی عدالت نے 2015 میں ایک طالبہ کی عصمت دری اور قتل کے مجرم اجول اوراو¿ں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اے ڈی جے III کورٹ کے جج سنگھ مترا پودار نے جمعرات کو سزا کا اعلان کیا۔ یہ واقعہ 25 دسمبر 2015 کو پیش آیا، جب ب
طالبہ سے زیادتی اور قتل کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا


مالدہ، 5 دسمبر (ہ س) ۔

مالدہ کی ضلعی عدالت نے 2015 میں ایک طالبہ کی عصمت دری اور قتل کے مجرم اجول اوراو¿ں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ اے ڈی جے III کورٹ کے جج سنگھ مترا پودار نے جمعرات کو سزا کا اعلان کیا۔

یہ واقعہ 25 دسمبر 2015 کو پیش آیا، جب بامنگولا تھانہ علاقہ سے 12ویں جماعت کی طالبہ اپنی پھوپھی کے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی۔ اگلی صبح، اس کی نیم برہنہ، مسخ شدہ لاش اس کے گھر سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک کھیت میں برآمد ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ طالبہ کی عصمت دری کی گئی اور بیلٹ سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ تفتیش کے دوران، پولیس نے 29 دسمبر کو قریبی گاو¿ں کے ایک نوجوان اجول اوراو¿ں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے 24 مارچ 2016 کو چارج شیٹ داخل کی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے 17 گواہوں اور شواہد کی بنیاد پر، عدالت نے ملزم کو مجرم قرار دیا۔ سرکاری وکیل امیتابھ میترا نے بتایا کہ عدالت نے ملزم کو دس سال قید اور 20,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی (جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید چھ ماہ کی قید کے ساتھ)۔ سزا سنائے جانے کے دوران متاثرہ کے اہل خانہ عدالت میں موجود تھے۔

متاثرہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی پڑھائی میں بہت اچھی تھی۔ وہ جغرافیہ میں آنرز کی ڈگری حاصل کرنا چاہتی تھی۔ اس کی زندگی اور خواب سب چھین لیے گئے۔ ہم نے اس گھناو¿نے جرم کی سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande