راجوری کے کالاکوٹ میں وی ڈی جی اہلکار نے مشتبہ نقل و حرکت پر فائرنگ کی
جموں, 31 دسمبر (ہ س): جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں منگل کی شام اس وقت افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو گئی جب ایک دور افتادہ گاؤں میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) نے ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی
Security


جموں, 31 دسمبر (ہ س): جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کالاکوٹ علاقے میں منگل کی شام اس وقت افرا تفری کی کیفیت پیدا ہو گئی جب ایک دور افتادہ گاؤں میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد ویلیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) نے ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حکام کے مطابق یہ واقعہ گاؤں دالی میں پیش آیا، جہاں وی ڈی جی نے ایک نامعلوم شخص کی مشتبہ سرگرمی محسوس کرتے ہوئے احتیاطی طور پر تقریباً نصف درجن فائر ہوائی کیے۔ فائرنگ کی آوازیں سن کر پولیس اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم کارروائی کے دوران کوئی مشتبہ شخص یا قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔

دریں اثنا، اسی روز دیر شام ضلع سانبہ کے بین الاقوامی سرحد کے نزدیک پھلپور علاقے میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کی موجودگی دیکھی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈرون سرحد پار سے بھارتی حدود میں داخل ہوا، کچھ دیر تک فضا میں منڈلاتا رہا اور بعد ازاں واپس اپنی جانب لوٹ گیا۔سیکورٹی فورسز نے احتیاطی اقدامات کے تحت متعلقہ علاقوں میں تلاشی کارروائیاں انجام دیں، تاہم زمین پر کسی بھی قسم کی مشتبہ سرگرمی کا سراغ نہیں مل سکا۔ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande