
تھانے
، 31 دسمبر(ہ س)۔
کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں
مہایوتی کو بڑا فائدہ ملا ہے جہاں بی جے پی کی دو خواتین امیدوار — ریکھا چودھری
اور اساوری کےدار نواری — بلامقابلہ جیت گئیں۔ نامزدگی کی مدت مکمل ہونے تک ان کے
مقابل کوئی امیدوار سامنے نہ آیا، نتیجتاً ان کا انتخاب بغیر ووٹنگ ہی طے ہوگیا۔
ریاستی
صدر رویندر چاوان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے ذریعے کامیابی کا
اعلان کیا اور دونوں امیدواروں کو مبارکباد دی۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں چاوان کو وزیر
اعلیٰ دیویندر فڑنویس کو ویڈیو کال کرکے جیت کی اطلاع دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس
کے بعد کارکنوں نے ڈھول تاشوں اور مٹھائیوں کے ساتھ جشن منایا۔
ریکھا
چوہدری وارڈ 18 (کچورے) سے پچھلے دس سال سے کارپوریٹر رہی ہیں، جبکہ وارڈ 26 اے
(ساورکر روڈ) سے اساوری نواری پہلی بار میونسپل سیاست میں قدم رکھ رہی ہیں۔ ان کا
تعلق آر ایس ایس نظریاتی پس منظر سے بتایا گیا ہے۔ ریکھا چوہدری وشو ہندو پریشد
اور بجرنگ دل سے وابستگی رکھتی رہی ہیں۔
رویندر
چاوان نے کہا کہ یہ کامیابی عوام کی خاموش منظوری اور عوامی خدمات کا ثبوت ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے