امت شاہ کا دورہ بنگال اختتام پذیر: ٹھنٹھنیاکالی مندر میں پوجاکی ، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال
کولکاتہ، 31 دسمبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے مغربی بنگال کا دورہ کیا، بدھ کے روز اپنے 48 گھنٹے کے مصروف دورے کا اختتام کیا۔ انہوں نے دہلی روانگی سے قبل کولکاتہ میں مذہبی اور تنظیم
امت شاہ کا دورہ بنگال اختتام پذیر: ٹھنٹھنیاکالی مندر میں پوجاکی ، انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال


کولکاتہ، 31 دسمبر (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، جنہوں نے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو تیز کرنے کے لیے مغربی بنگال کا دورہ کیا، بدھ کے روز اپنے 48 گھنٹے کے مصروف دورے کا اختتام کیا۔ انہوں نے دہلی روانگی سے قبل کولکاتہ میں مذہبی اور تنظیمی تقریبات میں شرکت کی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وسطی کولکاتہ کے ٹھن ٹھنیا کالی مندر میں پوجا کی۔ امت شاہ تقریباً 3:45 بجے اس مشہور، تقریباً 300 سال پرانے مندر پہنچے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس مندر کا تعلق ہندو تانترک روایت سے ہے۔

مندر پہنچنے سے پہلے امت شاہ نے شہر کے مشرقی حصے میں واقع سائنس سٹی آڈیٹوریم میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ بند کمرے کی میٹنگ کی جس میں تنظیمی اور انتخابی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران ریاستی کانگریس کے کارکنوں نے کالج اسٹریٹ علاقے میں امت شاہ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مرکزی وزیر داخلہ کے خلاف نعرے لگائے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مظاہرین کو مندر کے قریب جانے سے روک دیا۔

پوجاکے بعد امت شاہ سیدھے ہوائی اڈے کی طرف روانہ ہوئے، جہاں سے وہ دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔ اپنے دورہ بنگال کے دوران امت شاہ نے انتخابی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کے ساتھ متواتر ملاقاتیں کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande