
لکھنو، 30 دسمبر (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی راجدھانی لکھنو کے دبگا علاقے میں بھیڑوں کی موت کا نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھیڑوں کی موت کے معاملے میں جانچ کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے 10-10 ہزار روپے فی بھیڑ کے حساب سے مالی مدد کا اعلان بھی کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دبگا میں پیر کو 150 سے زیادہ بھیڑوں کے مرنے کی بات سامنے آئی۔ بھیڑ پالنے والوں کا کہنا تھا کہ راشٹر پریرنا استھل کے پاس پڑے کھانے کو کھانے سے بھیڑوں کی طبیعت خراب ہو گئی اور موت ہو گئی۔ یہ معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اس کا نوٹس لیا ہے اور جانچ کی ہدایت دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن