
علی گرھ, 29 دسمبر (ہ س) ۔
اے ایم یو گرلز اسکول میں بارہویں اور گیارہویں جماعت (ایس ایف ایس) کی طالبات کے لیے الوداعی و استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پرنسپل محترمہ آمنہ ملک اور وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال کی رہنمائی میں ثقافتی کوآرڈینیٹر محترمہ عرشی ظفر خان نے پروگرام کو مربوط کیا۔
تقریب کی مہمانِ خصوصی محترمہ عزیزہ رضوی (لبرٹی ہومز، علی گڑھ) تھیں، جو اسکول کی سابق طالبہ بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی مادرِ علمی پر فخر کا اظہار کیا اور اس کی تعلیمی ترقی اور قیادت کو سراہا۔ محترمہ نکہت مجیب، پرنسپل، گراس روٹس پبلک اسکول، محترمہ حرا بیگم اور محترمہ شکیلہ خاتون بطور خاص موجود تھیں۔ اپنے خطاب میں پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے تعلیمی سفر میں ڈسپلن، اقدار اور امتیاز کو ہمیشہ مقدم رکھیں۔
پروگرام میں رنگا رنگ ثقافتی مظاہرے پیش کیے گئے، جن میں زائنا اور جیوتی کا رقص شامل تھا، جس کے بعد زینب اور ان کی ٹیم نے گروپ ڈانس پیش کیا۔ الوداعی حصے میں گیارہویں جماعت (ہیومینیٹیز) کی طالبہ ایمن خانم نے جذباتی الوداعی خطاب کیا۔
فریشرز پارٹی کے مقابلوں کے ججوں میں محترمہ عالیہ نظر، اسسٹنٹ پروفیسر، ویویکانند کالج، اور محترمہ بسمہ شارق، جبکہ الوداعی پارٹی کے مقابلوں کے ججوں میں محترمہ ترنم فاطمہ، پرنسپل، اسلامک نرسری اسکول اور محترمہ عائشہ وسیم، اسسٹنٹ پروفیسر، ویویکانند کالج شامل تھے۔ پروگرام کے انعقاد میں خدیجہ احمد اور ثقافتی کمیٹی کے اراکین بشمول ڈاکٹر شیریں سلیم، نازیہ، انعم خان اور عالیہ نے معاونت کی۔
گیارہویں جماعت کے فریشرز مقابلے میں عرشین کو مس فریشر قرار دیا گیا، جبکہ دشا چودھری فرسٹ رنر اپ اور شفاء علی سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ کلثوم پرویز کو مس ڈی سینٹ اور آصفہ کو مس گورجیئس کا خطاب دیا گیا۔ بارہویں جماعت کے الوداعی مقابلے میں زائنا کو مس فیئر ویل قرار دیا گیا، ایمن خانم فرسٹ رنر اپ اور علینہ ندیم سیکنڈ رنر اپ رہیں۔ آصفہ خان کو مس ڈی سینٹ اور مریم انس کو مس گورجیئس قرار دیا گیا۔ مس سمونا پال نے انعامات کا اعلان کیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ