
علی گڑھ, 29 دسمبر (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ آرتھوپیڈک سرجری کے پروفیسر لطیف ظفر جیلانی نے گوہاٹی میں منعقدہ انڈین آرتھوپیڈک ایسوسی ایشن کی 70ویں سالانہ قومی کانفرنس میں لیکچر دیا۔
ٹراما سیشن کے دوران پروفیسر جیلانی نے گردن کے فریکچر میں والگس اوسٹیوٹومی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سرجیکل تکنیکوں اور اس پروسیجر کے طبی نتائج پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس لیکچر نے کانفرنس کے شرکاء میں بھرپور دلچسپی پیدا کی اور مریضوں کے انتخاب، سرجری کی منصوبہ بندی اور آپریشن کے بعد بحالی سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ