جموں کے سرحدی گاؤں سے پی آئی اے کا طیارہ نما غبارہ برآمد
جموں, 29 دسمبر (ہ س)ضلع جموں کے پولیس اسٹیشن کھور کے دائرہ اختیار میں آنے والے گاؤں گوراہ منہاسہ میں ایک کھلے زرعی کھیت سے پاکستانی ساختہ کھلونا نما غبارہ برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی شہری کلی سنگھ منہاس ولد سنت سنگھ سکنہ گوراہ
PIA


جموں, 29 دسمبر (ہ س)ضلع جموں کے پولیس اسٹیشن کھور کے دائرہ اختیار میں آنے والے گاؤں گوراہ منہاسہ میں ایک کھلے زرعی کھیت سے پاکستانی ساختہ کھلونا نما غبارہ برآمد ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ذرائع کے مطابق مقامی شہری کلی سنگھ منہاس ولد سنت سنگھ سکنہ گوراہ منہاسہ نے سب سے پہلے اس غبارے کو دیکھا، جس پر پی آئی اے کا نشان درج تھا۔ معاملے کی اطلاع فوری طور پر پولیس اور دیگر متعلقہ سیکورٹی اداروں کو دی گئی، جس کے بعد غبارہ بھارتی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

فوج اور سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے غبارے کی باریک بینی سے جانچ کی گئی، تاہم تلاشی کے دوران کسی بھی قسم کا مشتبہ، دھماکہ خیز یا قابلِ اعتراض مواد برآمد نہیں ہوا۔واقعے سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande