گاندربل میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شخص کی آخری رسومات میں مسلمانوں نے بڈھ چڈھ کر حصہ لیا
سرینگر،29 دسمبر(ہ س )۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گاڈورہ علاقے میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب اس علاقے میں مقیم سکھ برادری کے ایک رکن کرتار سنگھ کے انتقال کے بعد اس کی آخری رسومات میں مسلمانوں نے بڈھ چڈھ کر حصہ لیا۔
تصویر


سرینگر،29 دسمبر(ہ س )۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گاڈورہ علاقے میں اس وقت دیکھنے کو ملی جب اس علاقے میں مقیم سکھ برادری کے ایک رکن کرتار سنگھ کے انتقال کے بعد اس کی آخری رسومات میں مسلمانوں نے بڈھ چڈھ کر حصہ لیا۔ آخری رسومات کےلۓ درکار سامان کا انتظام مسلمانوں نے کیا اور اس غمزدہ کنبے کے غم میں برابر کے شریک رہے۔غور طلب ہے کہ گاندربل ضلع کے گاڈورہ میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے صرف دو ہی کنبے کافی عرصے سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ جبکہ مقامی مسلمان ہمیشہ انکے سکھ دکھ میں انکا ساتھ برابر نبا رہے ہیں۔ واضح رہے علاقے میں صرف دو گھروں کی موجودگی کے باوجود وادی کشمیر میں سال 1990 میں شروع ہوئی دہشت گردی کی سرگرمیوں کے باوجود یہ لوگ یہاں سے ہجرت نہیں کر گئے بلکہ ہمیشہ اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ چلتے رہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande