بحری جہازکونڈنیہ پہلے سفر پرپوربندر سے عمان کے لیے روانہ
اپنے سفر کے دوران تاریخی سمندری راستوں کا جائزہ لےگا نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔ ہندوستان کی قدیم بحری جہاز سازی اور سمندری روایات کو زندہ کرتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کا قدیم بحری جہاز ''کونڈنیہ'' اپنے پہلے سفر پر پیر کو گجرات کے پوربندر سے روان
بحری جہازکونڈنیہ پہلے سفر پرپوربندر سے عمان کے لیے روانہ


اپنے سفر کے دوران تاریخی سمندری راستوں کا جائزہ لےگا

نئی دہلی، 29 دسمبر (ہ س)۔

ہندوستان کی قدیم بحری جہاز سازی اور سمندری روایات کو زندہ کرتے ہوئے، ہندوستانی بحریہ کا قدیم بحری جہاز 'کونڈنیہ' اپنے پہلے سفر پر پیر کو گجرات کے پوربندر سے روانہ ہوا۔ مسقط، عمان کا سفر کرتے ہوئے، یہ جہاز علامتی طور پر ان تاریخی سمندری راستوں پر نظرثانی کرے گا جنہوں نے ہزار سال سے ہندوستان کو وسیع بحر ہند سے جوڑا ہے۔

قدیم ہندوستانی بحری جہازوں کی تصویر کشی سے متاثر ہوکر مکمل طور پر روایتی سلے ہوئے تختے کی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تعمیر کیا گیا،آئی این ایس وی کونڈنیہ تاریخ، دستکاری، اور جدید بحری مہارت کے نایاب امتزاج کی نمائندگی کرتا ہے۔ عصری جہازوں کے برعکس، اس کے لکڑی کے تختے ناریل کے ریشے کی رسی سے سلے ہوئے ہیں اور قدرتی رال سے بند ہیں۔ یہ ہندوستان اور بحر ہند کے ساحلوں کے ساتھ قدیم زمانے میں مروجہ جہاز سازی کی روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ٹکنالوجی نے ہندوستانی ملاحوں کو جدید نیویگیشن اور دھات کاری کی آمد سے بہت پہلے مغربی ایشیا، افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا تک طویل فاصلے کے سفر کرنے کے قابل بنایاتھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande