شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام تین روزہ قومی ورکشاپ اختتام پذیر
علی گڑھ, 29 دسمبر (ہ س)۔ اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام تین روزہ قومی ورکشاپ بعنوان”انٹروڈکٹری ورکشاپ آن جنرل ریلیٹیویٹی اینڈ گریویٹیشن“ کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچی۔ یہ ورکشاپ آئی یو سی اے اے، پونے کے اشتراک اور اے این آر ایف اور سی
پروفیسر اسمی علی


علی گڑھ, 29 دسمبر (ہ س)۔

اے ایم یو کے شعبہ ریاضی کے زیر اہتمام تین روزہ قومی ورکشاپ بعنوان”انٹروڈکٹری ورکشاپ آن جنرل ریلیٹیویٹی اینڈ گریویٹیشن“ کامیابی کے ساتھ تکمیل کو پہنچی۔ یہ ورکشاپ آئی یو سی اے اے، پونے کے اشتراک اور اے این آر ایف اور سی ایس آئی آر کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

پوسٹ گریجویٹ طلبہ، ریسرچ اسکالرز اور نوجوان اساتذہ کے لیے ترتیب دی گئی اس ورکشاپ کا مقصد آئنسٹائن کے نظریہ اضافیت اور کشش ثقل کی جدید طبیعیات میں مضبوط نظریاتی اور ریاضیاتی بنیاد فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر کوسمولوجی، بلیک ہول میکینکس، کششِ ثقل کے تبدیل شدہ نظریات، کششِ ثقل کی لہریں اور عصری تحقیقی محاذات پر توجہ دی گئی۔

ورکشاپ کا افتتاح اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم محسن خان، ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر سرتاج تبسم، چیئرپرسن پروفیسر اسماء علی، آئی یو سی اے اے کے مدعو مقرر ڈاکٹر اپرتِم گانگولی اور آرگنائزنگ سکریٹری ڈاکٹر مصور علی کی موجودگی میں کیا۔

تین روزہ پروگرام میں 12 ماہرین کے لیکچرز، ٹیوٹوریئلز، کھلے مباحثے اور ریسرچ کے سیشن شامل تھے۔ اے ایم یو سے سبکدوش پروفیسر ظفر احسن، پروفیسر اے ایچ ہسمانی (سردار پٹیل یونیورسٹی)، پروفیسر پی کے ساہو (بِٹس پلانی، حیدرآباد)، پروفیسر فاروق رحمان (جادوپور یونیورسٹی)، ڈاکٹر راجیش کمار (ڈی ڈی یو جی یو) اور ڈاکٹر اپرتِم گانگولی(آئی یو سی اے اے) نے لیکچرز دئے اور انٹرایکٹیو ٹیوٹوریئلز ڈاکٹر راجیش کمار اور ڈاکٹر مصور علی نے مشترکہ طور پر کرائے۔ ملک بھر کی مختلف جامعات اور اداروں سے آئے شرکاء نے ریاضیاتی استخراجات، طبیعی تشریحات اور کمپیوٹیشنل تکنیکوں پر تفصیلی مباحث سے استفادہ کیا۔

اختتامی اجلاس کی صدارت اے ایم یو کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے کی، جنہوں نے علمی امتیاز کے تئیں شعبہ ریاضی کی وابستگی کو سراہا اور موجودہ سائنسی تحقیق اور تکنیکی جدت میں ریاضی بالخصوص اضافیت اور کششِ ثقل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

اس موقع پر بیسٹ پوسٹر پرزنٹیشن کے لئے پروفیسر اظہار حسین میموریل ایوارڈ، موتی لعل نہرو کالج، دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ڈاکٹر نعیم احمد پُنڈیر کو پیش کیا گیا۔

ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر شعبہ ریاضی نے آئی یو سی اے اے، اے این آر ایف، سی ایس آئی آر اور یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande