ممبئی بی ایم سی الیکشن کیلئے بی جے پی کی 66 ناموں پر مشتمل پہلی لسٹ  جاری
ممبئی ، 29 دسمبر (ہ س) بریہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو پہلا قدم بڑھاتے ہوئے 66 امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔ دھیسر وارڈ نمبر 2 سے تیجسوی گھوسالکر کو ٹکٹ ملا ہ
ممبئی بی ایم سی الیکشن کیلئے بی جے پی کی 66 ناموں پر مشتمل پہلی لسٹ  جاری


ممبئی

، 29 دسمبر (ہ س) بریہن

ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو پہلا قدم

بڑھاتے ہوئے 66 امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی۔ دھیسر وارڈ نمبر 2 سے تیجسوی

گھوسالکر کو ٹکٹ ملا ہے، جو شیوسینا (یو بی ٹی) چھوڑ کر حال ہی میں بی جے پی میں

شامل ہوئے تھے۔ انہیں پارٹی کے انتخابی پینل میں اہم اضافہ تصور کیا جا رہا ہے۔

فہرست میں

شامل دیگر امیدواروں میں گنیش کھنکر (وارڈ 7)، رانی ترویدی (وارڈ 13)، جگنا شاہ

(وارڈ 15)، اور ورلی کے وارڈ نمبر 195 سے راجیش کانگن شامل ہیں۔ بی جے پی نائب وزیر

اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیوسینا کے ساتھ اتحاد میں انتخابات لڑ رہی ہے۔

اگرچہ سیٹ شیئرنگ کا فارمولا طے نہیں ہوا، لیکن ذرائع کے مطابق بی جے پی 140 جبکہ

شیوسینا (شندے) 87 نشستوں پر امیدوار دے سکتی ہے۔

پارٹی

کے مطابق باقی نام آئندہ فہرستوں میں شامل ہوں گے، جو اتحادی مشاورت کے بعد جاری کی

جائیں گی۔ امکان ہے کہ آنے والے ہفتوں میں انتخابی مہم تیز ہو گی اور بی جے پی ترقیاتی

کاموں اور تنظیمی مضبوطی کو اپنا بڑا ہتھیار بنائے گی۔ ادھر کانگریس کی جانب سے

فہرست کا اعلان نہیں ہوا، جبکہ ونجت بہوجن اگاڑی نے اتوار کے روز اپنے 66 امیدواروں

کے نام پیش کر دیے تھے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande