
ممبئی این سی پی (ایس پی) صدر راکھی جادھو بی جے پی میں شامل
ممبئی
، 29 دسمبر(ہ س)برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات سے چند
ہفتے قبل سیاست میں بڑا موڑ آیا ہے، جب نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار گروپ) کی
ممبئی صدر راکھی جادھو نے بھارتیہ جنتا پارٹی میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔
ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے این سی پی (ایس پی) کی انتخابی پوزیشن کمزور ہو سکتی
ہے۔
نواب
ملک کے پی ایم ایل اے معاملے میں نام آنے کے بعد ان کے استعفے کے نتیجے میں راکھی
جادھو کو ممبئی صدر مقرر کیا گیا تھا۔ پرگ شاہ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر راکھی کی بی
جے پی میں آمد کا اعلان کیا اور لکھا کہ ان کے سماجی و سیاسی تجربے سے بی جے پی کو
فائدہ ملے گا اور تنظیم عوام میں زیادہ موثر انداز میں کام کر سکے گی۔ انہوں نے
انہیں مبارکباد دیتے ہوئے پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
اسی
دوران بی جے پی نے بلدیہ انتخابات کے لیے 66 امیدواروں کی پہلی لسٹ جاری کر دی ہے،
جن میں تیجسوی گھوسالکر، نیل سومیّہ اور نو ناتھ بان کے نام شامل ہیں۔ یہ اتحاد ایکناتھ
شندے کی قیادت والی شیوسینا کے ساتھ 140 نشستوں پر مقابلہ کرے گا۔ بی ایم سی
انتخابات 15 جنوری 2026 کو ہوں گے اور نتائج 16 جنوری 2026 کو سامنے آئیں گے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے