بی جے پی مودی کی مقبولیت اورانتخابی مشینری کے سہارے ممبئی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: راج ٹھاکرے
بی جے پی مودی کی مقبولیت اورانتخابی مشینری کے سہارے ممبئی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: راج ٹھاکرے ممبئی، 29 دسمبر(ہ س)۔ مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آنے والے بی ایم سی انتخابات کے سلسلے میں پیر کو عہدیداروں ا
MAHA POLITICS MNS THACKERAY ELECTION CALL


بی جے پی مودی کی مقبولیت اورانتخابی مشینری کے سہارے ممبئی پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے: راج ٹھاکرے

ممبئی، 29 دسمبر(ہ س)۔

مہاراشٹر

نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے آنے والے بی ایم سی انتخابات کے سلسلے میں پیر

کو عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن کو دل، نیت اور محنت

کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔ انہوں نے ذاتی مفادات کو پیچھے رکھنے اورممبئی کیلئے

متحد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات شہر کے لیے انتہائی اہم ہیں اور

اسے بچانے کا شاید آخری موقع ہو سکتا ہے۔

راج

ٹھاکرے نے کارکنوں سے کہا کہ وہ ٹکٹوں کی تقسیم یا اپنی امیدواری کے بارے میں

فکرمند نہ ہوں، بلکہ انتخابی جدوجہد میں مکمل دلچسپی اور جذبے کے ساتھ شامل ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت قریب ہے، مگر ایم این ایس

نے امیدواروں کے نام عام نہیں کیے اور منتخب افراد کو انفرادی طور پر بلایا جا رہا

ہے تاکہ انہیں اے بی فارم دے کر براہ راست نامزدگی داخل کرائی جائے۔

انہوں

نے الزام لگایا کہ بی جے پی مودی کی مقبولیت اور انتخابی مشینری کے سہارے ’’ممبئی

پر قبضہ کرنے‘‘ کی کوشش کر رہی ہے، جسے ناکام بنانا ایم این ایس کا فرض ہے۔ راج

ٹھاکرے نے کہا کہ اقتدار سے دور رہنے کے باوجود عوام کا اعتماد ایم این ایس پر

قائم ہے اور کئی لیڈروں کا بی جے پی میں جانا صرف خوف کا نتیجہ ہے، لیکن ’’ان کے

سروں پر خطرے کی تلوار اب بھی موجود ہے‘‘۔

انہوں

نے کارکنوں سے کہا کہ اتحاد میں نشستیں کم ملنے پر ناراضی کی ضرورت نہیں، کیونکہ

ممبئی اور مراٹھی مفادات محض اقتدار کی سیاست سے بڑھ کر ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے

کہا کہ وہ نئی توانائی اور مضبوط عزم کے ساتھ شہر کے دفاع کے لیے کام کریں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande