سرینگر کے لال بازار میں زبردست آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
سرینگر، 29 دسمبر (ہ س):۔ سرینگر کے لال بازار علاقے میں پیر کی صبح ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔حکام نے بتایا کہ آگ نے رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سرینگر کے لال بازار میں زبردست آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر


سرینگر، 29 دسمبر (ہ س):۔ سرینگر کے لال بازار علاقے میں پیر کی صبح ایک تین منزلہ رہائشی مکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس سے ڈھانچے کو کافی نقصان پہنچا۔حکام نے بتایا کہ آگ نے رہائشی عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز (ایف اینڈ ای ایس) کے اہلکار الرٹ ملنے کے فوراً بعد موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ آگ پر قابو پانے اور اسے قریبی گھروں تک پھیلنے سے روکنے کے لیے کئی فائر ٹینڈرز کو کام میں لگایا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کی گئیں ہیں۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande