کناڈا میں مقیم اے ایم یو کے سابق طلبہ کے وفد کی وائس چانسلر سے ملاقات
علی گرھ, 29 دسمبر (ہ س)۔ مادرِ علمی سے سابق طلبہ کے مضبوط اور دیرپا رشتے کی تجدید کے طور پر، اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف کناڈا (اے اے سی) کے صدر انجینئر سید فیصل پی اور فیڈریشن آف علی گڑھ الومنائی ایسوسی ایشنز (ایف اے اے اے) کی سکریٹری مح
کناڈا الیومنائی وائس چانسلر کے ساتھ


علی گرھ, 29 دسمبر (ہ س)۔

مادرِ علمی سے سابق طلبہ کے مضبوط اور دیرپا رشتے کی تجدید کے طور پر، اے ایم یو الومنائی ایسوسی ایشن آف کناڈا (اے اے سی) کے صدر انجینئر سید فیصل پی اور فیڈریشن آف علی گڑھ الومنائی ایسوسی ایشنز (ایف اے اے اے) کی سکریٹری محترمہ نائلہ سعید نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا خیرسگالی دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون سے ملاقات کی جو خوشگوار تبادلہ خیال، اے ایم یو کی تعلیمی پیش رفت اور عالمی روابط پر بامعنی گفتگو پر مشتمل رہی۔

اس موقع پر مہمانوں نے اپنی طالب علمی کے ایام، ہاسٹل کی زندگی اور اس رفاقت کو یاد کیا جس نے ان کی شناخت کو نکھارا اور ان کے پیشہ ورانہ سفر کی رہنمائی کی۔ کناڈا میں مقیم اے ایم یو کے فارغ التحصیل طلبہ کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انجینئر فیصل اور محترمہ سعید نے کہا کہ سابق طلبہ بدستور قوم کے مشعل بردار اور اے ایم یو کی اقدار کے سفیر کے طور پر تکنیکی اختراع، سماجی قیادت اور کثیرثقافتی ہم آہنگی میں گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے سابق طلبہ کے عالمی نیٹ ورک کی خدمات کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اے ایم یو تعلیمی اشتراک و تعاون اور سابق طلبہ سے روابط کو مزید مستحکم کرے گا تاکہ یونیورسٹی کی بین الاقوامی شناخت کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande