
اجمیر، 28 دسمبر (ہ س)۔ خصوصی مہم کے تحت محکمہ ایکسائز نے کشن گڑھ میں غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی شراب ضبط کی۔ چنڈی گڑھ میں تیار کی گئی یہ شراب اجمیر کے راستے ادے پور لے جائی جا رہی تھی۔ اس معاملے میں مختلف برانڈز کے 385 کارٹنوں میں شراب کے 18,480 پاو¿چ ضبط کیے گئے اور دو اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔
پٹرولنگ آفیسر مہاویر سنگھ نے بتایا کہ پالی ایکسائز آفیسر منوج بسا سے اطلاع ملی تھی کہ کشن گڑھ کے راستے شراب کی بڑی مقدار غیر قانونی طور پر اسمگل کی جارہی ہے۔ جس کے بعد کشن گڑھ ٹول کے قریب ناکہ بندی کر دی گئی۔ اس دوران جے پور سے آر جے 02 جی بی 2769 کا ٹریلر آیا۔ جب ڈرائیور گنپت لال ولد نارائن لال ساکن چتوڑ گڑھ کے نانگوالی کو روک کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بتایا کہ ٹریلر میں کیری بیگز تھے۔ جواب غیر تسلی بخش ملنے پر ٹریلر کی تلاشی لی گئی تو کیری بیگز کے پردوں کے نیچے چھپائی گئی مختلف برانڈز کی شراب کے 385 کارٹن برآمد ہوئے۔ ان کارٹنوں میں مختلف برانڈز کے 18,480 پاو¿چ تھے، جنہیں ضبط کر کے ڈرائیور گنپت سنگھ اور اسی علاقے کے رہنے والے نرمل ولد رام لال کو گرفتار کر لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ضبط کی گئی شراب چنڈی گڑھ کی ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران دونوں ملزمان نے شراب کو ادے پور پہنچانے کا اعتراف کیا۔ محکمہ ایکسائز نے ٹریلر کو قبضے میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan