بی جے پی نے ایسٹرن بائی پاس پر روڈ بلاک کر دیا، بار بار حادثات پر احتجاج
سلی گڑی، 28 دسمبر(ہ س )۔ اتوار کے روز بی جے پی نے سلی گڑی کے ایسٹرن بائی پاس پر مسلسل المناک سڑک حادثات کے خلاف سلی گڑی کے اصغر موڑ پر سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کچھ دیر تک ٹریفک جام ہوگیا۔ قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل ایسٹرن ب
بی جے پی نے ایسٹرن بائی پاس پر روڈ بلاک کر دیا، بار بار حادثات پر احتجاج


سلی گڑی، 28 دسمبر(ہ س )۔ اتوار کے روز بی جے پی نے سلی گڑی کے ایسٹرن بائی پاس پر مسلسل المناک سڑک حادثات کے خلاف سلی گڑی کے اصغر موڑ پر سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا۔ جس کی وجہ سے علاقے میں کچھ دیر تک ٹریفک جام ہوگیا۔

قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل ایسٹرن بائی پاس کے علاقے بنیشور موڑ میں ایک دلخراش سڑک حادثے میں اسکول کا ایک نوجوان طالب علم جاں بحق ہوگیا تھا۔ اس کے چند روز بعد ہی اصغر موڑ کے علاقے میں ایک اور خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو نوجوانوں کی جانیں گئیں۔ ان متواتر حادثات میں انتظامیہ کے کردار پر مقامی باشندے سخت ناراض ہیں۔

اتوار کو بی جے پی کارکنان اور حامی سڑک بلاک کرکے احتجاج میں شامل ہوئے۔ بعد ازاں سلی گڑی میٹروپولیٹن ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا۔ بی جے پی نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسٹ بائی پاس کے علاقے میں کوئی اور سڑک حادثہ پیش آیا تو وہ زبردست تحریک چلائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande