
قبرستان ایک متنازعہ مذہبی مقام کے قریب واقع ہے - پیمائش کے بعد تجاوزات ہٹا دی جائیں گی
24 نومبر 2024 کو تشدد ہوا تھا
سنبھل، 28 دسمبر (ہ س)۔
اترپردیش کے ضلع سنبھل کے صدر تحصیل علاقے میں ایک متنازعہ مذہبی مقام کے قریب آٹھ بیگھہ قبرستان کی زمین کی پیمائش 30 دسمبر کو کی جائے گی۔ اس پیمائش کا مقصد قبرستان کی زمین پر مبینہ غیر قانونی تجاوزات کی نشاندہی کرنا اور انہیں ہٹانا ہے۔ کسی بھی ممکنہ تنازعات سے بچنے کے لیے انتظامی حکام نے متعلقہ لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے۔
ایس ڈی ایم رامانوج اور سی او آلوک بھاٹی کی صدارت میں سنبھل کوتوالی کے احاطے میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں 30 دسمبر کو طے شدہ پیمائش پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جن لوگوں کے مکانات یا دکانیں مبینہ طور پر قبرستان کی اراضی پر بنائی گئی ہیں انہیں بھی پیمائش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
یہ قبرستان شہر کے محلہ کوٹ پوروی میں متنازعہ مذہبی مقام کے قریب واقع ہے۔ پلاٹ نمبر 32/2 جس کی رقبہ 0.478 ہیکٹر ہے، پر مکانات اور دکانوں کی غیر قانونی تعمیر کے الزامات ہیں۔ 30 دسمبر زمین کی پیمائش اور تجاوزات ہٹانے کے عمل کو شروع کرنے سے پہلے نوٹس جاری کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
ایس ڈی ایم رامانوج نے بتایا کہ پیمائش 30 دسمبر کو صبح 10 بجے شروع ہوگی۔ اس کام کے لیے تحصیلدار دھیریندر پرتاپ سنگھ، نائب تحصیلدار دیپک جوریل، ببلو کمار اور اروند کمار سنگھ کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم میں چار ریونیو انسپکٹرز اور 22 اکاو¿نٹنٹ شامل ہوں گے تاکہ پیمائش کے عمل کو غیر جانبداری اور مناسب طریقے سے مکمل کیا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ