راجوری میں عربی لیکچرر کی معطلی کے لیے اعلی حکام سے سفارش
جموں, 28 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں حکام نے ایک گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول کے عربی لیکچرر کی معطلی کی سفارش کی ہے۔ الزام ہے کہ مذکورہ لیکچرر نے اسکول کی عمارت پر نماز کی ادائیگی کے لیے ایک چبوترا تعمیر کرانے کی ہدایت دی تھی۔ حکام
راجوری میں عربی لیکچرر کی معطلی کے لیے اعلی حکام سے سفارش


جموں, 28 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں حکام نے ایک گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول کے عربی لیکچرر کی معطلی کی سفارش کی ہے۔ الزام ہے کہ مذکورہ لیکچرر نے اسکول کی عمارت پر نماز کی ادائیگی کے لیے ایک چبوترا تعمیر کرانے کی ہدایت دی تھی۔ حکام کے مطابق چیف ایجوکیشن آفیسر (سی ای او) راجوری کی جانب سے جاری کردہ خط کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہائر اسیکنڈری اسکول چنگس میں تعینات عربی لیکچرر منور حسین نے بادی النظر میں ادارے کے نئے تعمیر شدہ بلاک کی چھت پر چبوترا تعمیر کرنے کی ہدایت دی تھی۔

سی ای او نے ہفتہ کے روز ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں کو ارسال خط میں لیکچرر کی معطلی کی سفارش کی ہے۔ حکام نے بتایا کہ اس تعمیر کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ اسکول میں جمع ہوئے، احتجاج کیا اور منور حسین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

سی ای او کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر انہوں نے ضلع ایجوکیشن پلاننگ آفیسر کے ہمراہ اسکول کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔حکام نے بتایا کہ لیکچرر کو آئندہ فرائض کی انجام دہی کے لیے چیف ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande