پونچھ میں ایل او سی کے قریب زند شیل برآمد
جموں, 28 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ایک گاؤں سے برآمد ہونے والے زنگ آلود مارٹر شیل کو اتوار کے روز بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق ہفتہ کی شام تحصیل حویلی کے فارورڈ بندی چیچیاں گاؤں می
Shell filw


جموں, 28 دسمبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ایک گاؤں سے برآمد ہونے والے زنگ آلود مارٹر شیل کو اتوار کے روز بحفاظت ناکارہ بنا دیا گیا۔حکام کے مطابق ہفتہ کی شام تحصیل حویلی کے فارورڈ بندی چیچیاں گاؤں میں مقامی افراد نے ایک مشتبہ مارٹر شیل دیکھا، جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سیکورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے۔

بعد ازاں فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر مارٹر شیل کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے دوران کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande