
روم،28دسمبر(ہ س)۔اٹلی کی پولیس نے ہفتہ کے روز بتایا ہے کہ اس نے 7 ایسے افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے لیے لاکھوں یورو جمع کیے ہیں۔
پولیس نے دو اور ایسے لوگوں کے لیے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں جو ملک سے باہر رہتے ہیں۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تین ایسی تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو باضابطہ طور پر فلسطینی شہریوں کی حمایت کرتی ہیں لیکن مبینہ طور پر وہ بھی حماس کو فنڈنگ دیتی ہیں۔ ان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔پولیس بیان میں کہا گیا ہے کہ جن 9 افراد پر شبہ ہے کہ وہ حماس کے لیے فنڈنگ کا اہتمام کرتے ہیں انہوں نے تقریباً 7 ملین یورو کی رقم جمع کی جو حماس اور اس سے جڑے لوگوں کے لیے ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو تنظیمیں حماس کے لیے چندہ جمع کرتی ہیں ان کا اعلان یہ ہے کہ وہ انسانی بنیادوں پر فلسطینیوں کی مدد کرتی ہیں۔ جبکہ ان میں سے 71 فیصد فنڈنگ براہ راست حماس یا اس کے جڑے ہوئے اداروں کو منتقل کی گئی ہے۔البتہ کچھ رقم پولیس کے بیان کے مطابق ایسے خاندانوں کو بھی دی گئی ہے جن کے لوگ مبینہ دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔ جن افراد کو شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے ان میں محمد حنون فلسطینی ایسوسی ایشن اٹلی کے صدر بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے ان عناصر کو بے نقاب کیا گیا ہے جو فلسطینی آبادی کے نام پر یہ کام کر ریے تھے جبکہ درپردہ وہ دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan