ایٹکنسن کی چوٹ سے انگلینڈ کو بڑا جھٹکا، ہیمسٹرنگ پکڑ کر میدان سے باہر
میلبورن، 27 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا دورے پر انگلینڈ کی تیز گیند بازی یونٹ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے تیز گیند باز گس ایٹکنسن بائیں پیر کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاو کے سبب میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔ ایٹکنسن نے دوسر
انگلینڈ کے تیز گیند باز گس ایٹکنسن


میلبورن، 27 دسمبر (ہ س)۔ آسٹریلیا دورے پر انگلینڈ کی تیز گیند بازی یونٹ کو ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کے تیز گیند باز گس ایٹکنسن بائیں پیر کی ہیمسٹرنگ میں کھنچاو کے سبب میدان چھوڑ کر باہر چلے گئے۔

ایٹکنسن نے دوسرے دن صبح نائٹ واچ مین اسکاٹ بولینڈ کو آوٹ کر کے انگلینڈ کو ابتدائی کامیابی دلائی تھی، لیکن اپنے پانچویں اوور کی آخری گیند ڈالتے وقت وہ تکلیف میں نظر آئے۔ انہوں نے تقریباً 61 میل فی گھنٹے (98 کلومیٹر/گھنٹہ) کی رفتار سے گیند پھینکی اور فوراً اپنی بائیں ہیمسٹرنگ پکڑ لی۔ اس کے بعد وہ سیدھے ڈریسنگ روم کی جانب چلے گئے، جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لیا گیا۔ ان کی جگہ اولی پوپ نے سبسٹی ٹیوٹ فیلڈر کے طور پر میدان سنبھالا۔

لنچ کے بعد ایٹکنسن میدان پر واپس نہیں لوٹے اور اب ان کا سڈنی میں ہونے والے پانچویں ٹیسٹ میں کھیلنا مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے ترجمان نے بتایا، ”گس ایٹکنسن کو گیند بازی کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں جکڑن محسوس ہوئی ہے۔ اگلے کچھ گھنٹوں میں ان کی حالت کا جائزہ لیا جائے گا۔“

پہلے دن ایٹکنسن نے 14 اوور میں 28 رن دے کر 2 وکٹ لئے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی سال انگلینڈ میں ہندوستان کے خلاف گھریلو سیریز کے دوران بھی وہ دائیں ہیمسٹرنگ کی چوٹ کے سبب محدود ٹیسٹ ہی کھیل سکے تھے۔ زمبابوے کے خلاف لگی چوٹ کے بعد وہ سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ ایشز سیریز میں انہوں نے پہلے دو ٹیسٹ میں 3 وکٹ لیے تھے، لیکن ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے باہر کر دیے گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں ایم سی جی میں کھیلے جا رہے چوتھے ٹیسٹ کے لیے واپس بلایا گیا تھا۔

ایٹکنسن کی چوٹ آسٹریلیا دورے پر انگلینڈ کی تیز گیند بازی کے لیے تازہ جھٹکا ہے۔ تجربہ کار تیز گیند باز مارک وڈ پہلے ٹیسٹ میں صرف 11 اوور ڈالنے کے بعد گھٹنے کی چوٹ کے باعث وطن لوٹ چکے ہیں، جبکہ جوفرا آرچر سائڈ اسٹرین کے سبب آخری دو ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

انگلینڈ کے پاس ابھی بھی دو تیز گیند باز ایسے ہیں جنہیں اس سیریز میں موقع نہیں ملا ہے-میتھیو پوٹس، جن کے نام 36 ٹیسٹ وکٹ ہیں، اور میتھیو فشر، جنہیں وڈ کے ر پلیسمنٹ کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ آف اسپنر شعیب بشیر بھی اب تک آسٹریلیا میں ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کر سکے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande