صومالی سرزمین پر نئی ریاست کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اعلان سعودی عرب نے مسترد کردیا
ریاض،27دسمبر(ہ س)۔سعودی عرب نے صومالی سرزمین پر ایک نئے ملک کے قیام کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سلسلے اسرائیلی ریاست کا یہ متنازعہ اعلان جمعہ کے روز سامنے آیا تھا۔سعودی عرب نے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون
صومالی سرزمین پر نئی ریاست کو تسلیم کرنے کے اسرائیلی اعلان سعودی عرب نے مسترد کر دیا


ریاض،27دسمبر(ہ س)۔سعودی عرب نے صومالی سرزمین پر ایک نئے ملک کے قیام کو اسرائیل کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سلسلے اسرائیلی ریاست کا یہ متنازعہ اعلان جمعہ کے روز سامنے آیا تھا۔سعودی عرب نے اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر مبنی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مملکت اسرائیلی اعلان کو مسترد کرتی ہے۔خیال رہے سعودی عرب صومالیہ کی سرزمین کو عملا تقسیم کرنے کے اس واقعے کے بعد نئی خودساختہ ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ شاید ابھی تک آخری بھی ہے۔ اس خود ساختہ اعلان میں جمہوریہ صومالی لینڈ نام سے خود کو ایک مقتدر ریاست کا تعارف دیا گیا ہے۔دوسری طرف اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے جمہوریہ صومالی لینڈ کو ابراہم معاہدے کی روح کے مطابق تسلیم کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا تل ابیب صومالی لینڈ سے صحت و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون چاہے گا۔ادھر سعودی عرب نے صومالیہ کی خودمختاری و یکجہتی کے علاوہ علاقائی استحکام کی مکمل حمایت کی ہے اور اس کی سرزمین پر کسی بھی نئی ریاست کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔مملکت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ یکطرفہ علیحدگی کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب نے صومالیہ کے ساتھ اپنے قانونی تعاون کو اس کے اداروں، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔رواں سال کے شروع میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکہ و اسرائیل سوڈان ، صومالیہ اور صومالی لینڈ تک پہنچ چکے ہیں۔ تاکہ غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کو ان ملکوں میں منتقل کر سکیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande