یو جی سی- ایم ایم ٹی ٹی سی میں دو آن لائن کورسز کی تکمیل
علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یوجی سی- مالویہ مشن ٹیچرز ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) میں قومی سطح کے دو آن لائن پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے جن میں ملک کی مختلف یونیورسٹیزاو رکالجوں سے 350 فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ای
ورکشاپ


علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے یوجی سی- مالویہ مشن ٹیچرز ٹریننگ سینٹر (ایم ایم ٹی ٹی سی) میں قومی سطح کے دو آن لائن پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے جن میں ملک کی مختلف یونیورسٹیزاو رکالجوں سے 350 فیکلٹی ممبران شریک ہوئے۔ایک مختصر مدتی کورس دماغی صحت کے موضوع پر اور ایک سبجیکٹ ریفریشر کورس علوم ریاضی پر مبنی تھا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے تعلیمی قیادت کو مستحکم کرنے، تحقیقی رجحان کو فروغ دینے اور طلبہ پر مرکوز تدریس کو مؤثر بنانے میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگراموں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شعبہ جات میں سائنسی مزاج کی آبیاری اور اساتذہ میں دماغی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔

انھوں نے کہا کہ اے ایم یو کا یو جی سی ایم ایم ٹی ٹی سی ملک کے ممتاز مراکز میں شمار ہوتاہے۔

پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی نے بتایا کہ علوم ریاضی سے وابستہ شعبہ جات کے 164 اساتذہ نے ریفریشر کورس میں اندراج کرایا، جبکہ دماغی صحت و فلاح و بہبود پر مبنی مختصر مدتی کورس میں دو درجن سے زائد شعبہ جات کے 171 اساتذہ نے شرکت کی، جن کا تعلق آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال سمیت مختلف ریاستوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں سے تھا۔ شرکاء نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کورسز کے علمی معیار، موضوعات کی معنویت اور انٹرایکٹیو تعلیمی ماحول کو سراہا۔ کورس رپورٹ پروفیسر رومانہ صدیقی، کورس کوآرڈینیٹر (مختصر مدتی کورس برائے دماغی صحت) اور پروفیسر محمد کلیم الدین احمد، کورس کوآرڈینیٹر (علوم ریاضی)نے پیش کی۔ ڈاکٹر حنا پروین نے اظہارتشکر کیا۔ تقریب کی نظامت ڈاکٹر سارہ جاوید نے کی

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande