سروجنی نائیڈو ہال میں تہنیتی تقریب منعقد، بنیادی سہولیات کا افتتاح
علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔ سروجنی نائیڈو ہال میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ ساتھ ہی اسمارٹ انٹرایکٹیو ایل ای ڈی پینل اور ایک تزئین شدہ کمرے
انجم پرویز کا استقبال


علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔

سروجنی نائیڈو ہال میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال کے پرنسپل و چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر انجم پرویز کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی۔ ساتھ ہی اسمارٹ انٹرایکٹیو ایل ای ڈی پینل اور ایک تزئین شدہ کمرے کا افتتاح کیا گیا۔

پرووسٹ پروفیسر عروس الیاس نے اپنے خطاب میں تعلیمی قیادت اور طلبہ پر مرکوز ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پروفیسر انجم پرویز کو یونیورسٹی کے لیے ان کی تعلیمی، انتظامی اور طبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

پروفیسر عروس الیاس کی جانب سے عطیہ کردہ اسمارٹ انٹرایکٹیو پینل سے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ ملنے کی توقع ہے، جبکہ منشی کے کمرے کی تزئین و آرائش ہال کے بنیادی ڈھانچے اور عملے کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ پروگرام میں اساتذہ، وارڈن، عملہ کے اراکین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں ایمن فہیم نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande