35 سالہ ایڈووکیٹ کی بنہال میں سڑک حادثے میں موت
سرینگر، 26 دسمبر (ہ س) ایک المناک واقعہ میں، ایک 35 سالہ ایڈووکیٹ سڑک حادثے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام نے بتایا کہ ایک آلٹو کار بنہال میں ایک حادثے کا شکار ہوئی جس میں اننت ناگ کے کنڈی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے غلام نبی شیخ
تصویر


سرینگر، 26 دسمبر (ہ س) ایک المناک واقعہ میں، ایک 35 سالہ ایڈووکیٹ سڑک حادثے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حکام نے بتایا کہ ایک آلٹو کار بنہال میں ایک حادثے کا شکار ہوئی جس میں اننت ناگ کے کنڈی پورہ بجبہاڑہ کے رہنے والے غلام نبی شیخ کے بیٹے عادل احمد شیخ (35) شدید زخمی ہو گئے۔ اسے پہلے جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا اور بعد میں اسے جدید علاج کے لیے سکمز صورہ بھیجا گیا، لیکن وہ صبح صویرے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عادل کو دہلی میں سی بی آئی کے ساتھ پبلک پراسیکیوٹر کے طور پر تعینات کیا گیا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande