
علی گڑھ, 26 دسمبر (ہ س)۔
جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اینستھیسیولوجی نے ”نوزائیدہ بچوں میں فلوئیڈ ریسسیٹیشن اور پیری آپریٹیو فلوئیڈ مینجمنٹ“کے موضوع پر نیونیٹل اینستھیسیا سوسائٹی کی صدر، لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے شعبہ اینستھیسیولوجی کی سابق سربراہ اور جرنل آف نیونیٹل کریٹیکل کیئر اینڈ اینستھیسیا کی ایڈیٹر اِنچیف پروفیسر اوشا سہا نے لیکچر دیا۔ انہوں نے نوزائیدہ اور کم عمر کے بچوں میں فلوئیڈ مینجمنٹ سے متعلق درپیش طبی چیلنجوں پر روشنی ڈالی اور ان کی نگہداشت کے بہتر طبی طریق ہائے عمل سے آگاہ کیا۔
فیکلٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر محمد خالد نے پروفیسر اوشاسہا کی علمی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے لیکچر کو سراہا۔ شعبہ کے چیئرپرسن پروفیسر حماد عثمانی اور دیگر سینئر اساتذہ نے پروفیسر سہا کا خیر مقدم کیا اور انہیں یادگاری نشان پیش کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر نازیہ توحید نے کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ