43 کروڑ روپے لون کے نام پر بڑا فراڈ ،سی بی آئی نے بہار سے تین شاطر جرائم پیشہ افراد کو کیا گرفتار
بانکا، 26دسمبر(ہ س)۔لون کے نام پر ٹھگی معاملے میں بانکا میں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی۔ ہوٹل سے تین بد معاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر 43 کروڑ روپے کا لون دلانے کے نام پر ٹھگی کا الزام ہے۔ عدالت کے حکم پر سی بی آئی نے یہ کارروائی کی ۔ سی بی ا
43 کروڑ روپے لون کے نام پر بڑا فراڈ ،سی بی آئی نے بہار سے تین شاطر جرائم پیشوں کو کیا گرفتار


بانکا، 26دسمبر(ہ س)۔لون کے نام پر ٹھگی معاملے میں بانکا میں سی بی آئی نے چھاپہ ماری کی۔ ہوٹل سے تین بد معاشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان پر 43 کروڑ روپے کا لون دلانے کے نام پر ٹھگی کا الزام ہے۔ عدالت کے حکم پر سی بی آئی نے یہ کارروائی کی ۔ سی بی آئی نے جمعرات کی شام یہ کارروائی کی۔بانکا کے ایس پی اوپیندرناتھ ورما نے اس کی تصدیق کی۔ گرفتاریوں کے بعد سی بی آئی کی ٹیم تینوں افراد کو دہلی لے گئی۔ کلیدی ملزم کی شناخت امیت کمار سنگھ عرف راکیش کمار کے طور پر کی گئی ہے جو کہ نیا ٹولہ، نوگچھیا، بھاگلپور ضلع کا رہنے والا ہے۔سی بی آئی کے مطابق کیرل کے ترویندرم رہائشی آئی وی سدا نند ن سے ملزموں نے بڑی ٹھگی کی تھی۔ الزام ہے کہ امت کمار سنگھ عرف راکیش کمار، سید معراج اور ان کےدیگر ساتھیوں نے خود کو آر بی آئی، سی بی آئی اور برطانوی پولیس فورس کے افسر ظاہر کرتے ہوئے تقریباً 43 کروڑ روپے کے لون کے وعدے کے ساتھ ای میل کے ذریعے اسے لالچ دیا۔ اس نے متاثرہ کو 346,000 روپے کا دھوکہ دیا۔دہلی میں 23 جنوری 2015 کو دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے وہ مفرور ہے اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مسلسل اپنے مقامات بدل رہا ہے۔ امت کمار سنگھ کو نئی دہلی کی اے سی ایم ایم آر اے ڈی سی عدالت نے بار بار عدالت میں حاضر نہ ہونے پر مفرور قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے سی بی آئی مسلسل اسے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

معلومات کے مطابق امت کمار سنگھ گزشتہ دو دنوں سے بانکا ضلع کے راجون بازار میں ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ ایک اطلاع کے بعد دہلی سے سی بی آئی کی ایک ٹیم راجون پہنچی اور مقامی پولیس کی مدد سے ہوٹل پر چھاپہ ماری کی۔ امت کمار سنگھ کے دو ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔ راجون تھانہ انچارج چندردیپ کمار، ایڈیشنل تھانہ انچارج روی کمار، اور سب انسپکٹر سنجے کمار سنگھ چھاپہ ماری کے دوران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande