
ریاض،26دسمبر(ہ س)۔جمادی الثانی میں 23 ملین سے زیادہ مسلمانوں نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور عبادات کا اہتمام کیا ہے۔ یہ اعداد و شمار اس جامع نظام کے ذریعے سامنے آئے ہیں جو مسجد نبوی کے اندر لوگوں کے آمدر و رفت اور عبادت کے معاملات کو منظم کرتا ہے اور سہولیات فراہم کرتا ہے۔یہ اعداد و شمار جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے باضابطہ طور پر جاری کیے ہیں۔ اس دوران مسلمانوں کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر ماحول کو سازگار رکھنے کے لیے پورا اہتمام کیا گیا تھا تاکہ انہیں کوئی بھی دقت کسی بھی مرحلے پر پیش نہ آئے اور وہ آسانی کے ساتھ عبادات کا اہتمام کر سکیں۔
جنرل اتھارٹی کے مطابق ہماری یہ مسلسل کوشش ہے کہ مسجد نبوی اور اس کے احاطے میں آنے والوں کے لیے خدمات کو مزید بہتر کرتے ہوئے ان خدمات میں اضافہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan