نیمچ میں بے قابو کار سامنے جا رہے ٹرک سے ٹکرائی، سانولیا سیٹھ درشن کر کے لوٹ رہے 3 لوگوں کی موت، ایک زخمی
نیمچ، 26 دسمبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں نیاگاوں تھانہ علاقے کے تحت جمعرات کی دیر رات مہو-نصیر آباد ہائی وے کے ٹول ٹیکس بیریئراورریلوے کراسنگ کے درمیان ایک تیز رفتار کار سامنے جا رہے ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار سوار 3 لوگ
کار سوار لوگوں کے ذریعے سانولیا سیٹھ میں لی گئی سیلفی کے ساتھ نیمچ حادثے کی تصویر


نیمچ، 26 دسمبر (ہ س)۔

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں نیاگاوں تھانہ علاقے کے تحت جمعرات کی دیر رات مہو-نصیر آباد ہائی وے کے ٹول ٹیکس بیریئراورریلوے کراسنگ کے درمیان ایک تیز رفتار کار سامنے جا رہے ٹرک میں پیچھے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کار سوار 3 لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ ایک سنگین طورپرزخمی ہوا ہے، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کار میں سوار لوگ راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے منڈفیا میں سانوریا سیٹھ کے درشن کرکے گھر لوٹ رہے تھے۔ پولیس معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔

پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق، مندسور ضلع کے ملہار گڑھ کے رہائشی 4 دوست سانولیا سیٹھ کے درشن کر کے کار سے لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران جمعرات رات قریب پونے 2 بجے مدھیہ پردیش-راجستھان سرحد پر نیاگاوں بیریئر اور پھاٹک کے پاس کار اچانک بے قابو ہو گئی اور آگے چل رہے ٹرک (ٹرالے) کے پیچھے جا گھسی۔ ٹکر اتنی بھیانک تھی کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے لوگوں کو نکال کراسپتال پہنچایا۔ حادثے میں کار سوار 3 دوستوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ چوتھا سنگین طور پر زخمی ہے، جسے نیمچ کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق، مہلوکین کی شناخت مہادیو وہار کالونی ملہار گڑھ کے رہائشی پنکیش (40) ولد رادھے شیام گپتا، لسوڑیا کدمالا کے رہائشی بھارت (43) ولد رام لال ڈانگی اور گووردھن (58) ولد رام لال بامنیا کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ ان کے ساتھی بھینسا کھیڑا کے رہائشی رام سنگھ (42) ولد گورا بنجارہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

ضلع اسپتال میں جمعہ کی صبح پوسٹ مارٹم کے بعد مہلوکین کی لاشوں کو پولیس نے لواحقین کے سپرد کر دیا ہے۔ حادثے کے معاملے میں نیاگاوں پولیس باریکی سے تفتیش کر رہی ہے۔ پولیس تفتیش میں سامنے آیا کہ کار سوار لوگ منڈفیا میں سانوریا سیٹھ کے درشن کر کے گھر لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران حادثے کا شکار ہو گئے۔ سڑک حادثے میں ہلاک پنکیش گپتا اکھل بھارتیہ پورووال یووا سنگٹھن کے رکن تھے اور ملہار گڑھ میں تجارت کرتے تھے۔ وہیں بھارت ڈانگی اور گووردھن بامنیا بھی معزز خاندان کے رکن تھے۔ رام سنگھ بنجارہ کھیتی باڑی کرتے ہیں۔ سڑک حادثے کی اطلاع پر ملہار گڑھ علاقے میں سوگ چھا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande