رکن اسمبلی بانہال نے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔
جموں, 26 دسمبر (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین نے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی ایف) کے تحت بانہال میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور عوام کو بہتر ب
MLA


جموں, 26 دسمبر (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین نے حلقہ ترقیاتی فنڈ (سی ڈی ایف) کے تحت بانہال میں متعدد اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ ان منصوبوں کا مقصد عوامی بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانا اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے، جن پر مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

افتتاح کیے گئے منصوبوں میں عیدگاہ بانہال کی تزئین و آرائش، رادھے کرشن مندر کی خوبصورتی میں اضافہ، وارڈ نمبر 4 میں فٹ پاتھ کی تعمیر، مسجد اہلِ حدیث کے قریب بشلری نالہ پر حفاظتی کام، سب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال میں تعمیراتی سرگرمیاں اور مدرسہ فیض الاسلام بانہال کے تحفظ سے متعلق اقدامات شامل ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایل اے سجاد شاہین نے کہا کہ ان منصوبوں سے جامع اور ہمہ گیر ترقی کے تصور کو فروغ ملتا ہے، جس میں تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مندر ہو یا مسجد، سب کی ترقی اور تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، جو بانہال کی دیرینہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی خطہ ہونے کے باعث بانہال میں حفاظتی نوعیت کے کام نہایت اہم ہیں، تاکہ قدرتی خطرات سے عوامی اداروں اور رہائشی علاقوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔ ایم ایل اے نے یقین دلایا کہ سی ڈی ایف کے تحت مختص 40 لاکھ روپے کی رقم مقامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خرچ کی جا رہی ہے اور تمام منصوبے شفاف طریقے سے مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔

سجاد شاہین نے اس موقع پر ایک تاریخی پیش رفت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ پہلی بار بانہال گول اسمبلی حلقے کے تمام ہائر اسیکنڈری اور ہائی اسکولوں کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے سی ڈی ایف فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسپتالوں کے لیے ای سی جی مشینوں اور دیگر ضروری طبی آلات کی فراہمی، ہائی ماسٹ لائٹس اور ہینڈ پمپس کی تنصیب سمیت متعدد عوامی فلاحی منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande