بیگ لفٹنگ ریکیٹ پر ناندیڑ پولیس کی بڑی کارروائی ، بین ریاستی گروہ پکڑا گیا، چار ملزم زیر حراست
نانڈیڑ ، 26 دسمبر(ہ س)ناندیڑ میں نقدی اور بیگ لفٹنگ کی وارداتوں کی گتھی سلجھاتے ہوئے لوکل کرائم برانچ اور وزیرآباد پولیس نے ایک منظم بین ریاستی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی میں چار افراد گرفتار ہوئے جبکہ 18 لاکھ نقدی ضبط
MAHACRIMEGANGARREST


نانڈیڑ ، 26 دسمبر(ہ س)ناندیڑ میں نقدی اور بیگ لفٹنگ کی وارداتوں کی

گتھی سلجھاتے ہوئے لوکل کرائم برانچ اور وزیرآباد پولیس نے ایک منظم بین ریاستی

گروہ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی میں چار افراد گرفتار ہوئے جبکہ 18 لاکھ نقدی ضبط

کی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ گروہ مختلف شہروں میں وارداتیں کر کے فرار ہو جاتا

تھا۔

اولڈ

مونڈھا میں تاجر کے 30 لاکھ روپے لے اڑنے کے بعد پولیس نے تفتیش تیز کی۔ 200 سے

زائد سی سی ٹی وی کلپس کا معائنہ کیا گیا، 50 موبائل اور سائبر لوکیشنز کھنگالی گئیں

جبکہ 15 مشتبہ افراد کی نیٹ گرِڈ ڈیٹیلز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات کے لئے پولیس

ٹیمیں کولہا پور، سانگلی، تھانے، ممبئی، بیدر، کرناٹک اور تلنگانہ بھیجی گئیں۔

خفیہ

سراغ ملنے پر شیموگا ضلع (کرناٹک) میں ٹیم نے چار روز قیام کر کے ریکی کی۔ مناسب

موقع پا کر بھدرآوتی میں ٹریپ بچھایا گیا اور ایک ملزم پکڑا گیا۔ اس سے پوچھ تاچھ

کے بعد 18 لاکھ نقد برآمد ہوئی اور ساتھیوں کے بارے میں اہم معلومات ہاتھ لگیں۔

تمام

ملزمان کو وزیرآباد تھانہ منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا نیٹ

ورک بڑا ہے اور جلد مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ کارروائی شہر میں موضوع گفتگو بنی

ہوئی ہے۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande